جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے تاریخی پیش رفت

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے تاریخی پیش رفت،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظر کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر سندھ کے عوام کے تحفظات دورکرنے کیلئے چاروں صوبوں کے ماہرین کااجلاس بلایاجائے اوران کی سفارشات کے مطابق یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اگر سندھ کے عوام کے تحفظات دورنہ کیے جاسکیں تو پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے ڈیمز تعمیر کیے جائیں تاکہ بارشوں کا پانی ضائع نہ ہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں رابطہ کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ار کان شریک تھے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن ندیم نصرت، رابطہ کمیٹی پاکستان کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار، سابق وفاقی وزیربابر غوری، سینیٹر محمد علی سیف ، رکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اپنی گفتگو میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں بجلی کے بحران ، گیس کی کمی اور پانی کی عدم دستیابی نے قیامت برپاکررکھی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر الزام عائد کررہی ہیں اورایک دوسرے کو قصوروار ٹھہرا رہی ہیںجوافسوسناک ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بحث میں نہ الجھاجائے کہ گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کی ہلاکتیں کس کی غفلت اور کوتاہی سے ہوئی ہیں لیکن میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیردفاع نے خود اعتراف کیا ہے کہ حکومت نے بعض علاقوں میں بجلی کی ترسیل اس لئے بند کی ہے کہ ان علاقوں کے عوام پانی اور بجلی کے بل ادا نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی وزیردفاع نے بجلی کی ترسیل بند کرکے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے لیکن وہ عوام کو جواب دیں کہ ان علاقوں میں جو لوگ بجلی اور پانی کے بل باقاعدگی سے ادا کررہے ہیں انہیں کس جرم کی سزا دی گئی ہے ؟ الطاف حسین نے کہاکہ 2005ءکو پاکستان کی تاریخ کا قیامت خیز زلزلہ آیا تو اس موقع پر ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے قیام کی ضرورت پیش آئی جو آج کہیں نظرنہیں آتی ، زلزلہ کے موقع پر ہیلی کاپٹرز کی کمی کا مسئلہ سامنے آیا اور ہیٹ اسٹروک کے موقع پر متاثرین کو اسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولینس کی کمی اور گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں رکھنے کیلئے سردخانوں کا مسئلہ سامنے آیا ہے جسے حل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاو ¿نڈیشن کے تحت قائم کیمپوں میں گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور علاج ومعالجہ کیلئے ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہے جو عوام کی عملی خدمت میں پیش پیش ہے،ان کیمپوں میں متاثرین کو پانی اور او آرایس بھی فراہم کیاجارہا ہے ۔ اسی طرح دیگر فلاحی اداروں کوبھی چاہیے کہ وہ جگہ جگہ ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے سینٹرز قائم کریں اور گرمی کی شدت سے متاثرہ عوام کی بھرپورمدد کریں ۔ الطاف حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے قائم سینٹرز میں پانی کی بوتلیں، او آر ایس ، ضروری ادویات کی فراہمی اور سرخانوں کی تعمیر کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں۔ الطاف حسین نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا چاہیے ،اس وقت سڑکوں، ہائی ویز اور ریلوے لائنز کی تعمیر ضروری ہے یا گرمی کی شدت سے متاثرہ عوام کو پانی اور بجلی کی سہولیات فراہم کرنا زیادہ اہم ہے لیکن افسوس کہ حکومتوںنے پانی اور بجلی کی سہولیات کی فراہمی پر کوئی دھیان نہیں دیا۔ وفاقی اور صوبائی وحکومتوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کو پانی اور بجلی کی فراہمی کیلئے نئے منصوبے بنائیں ۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالہ سے سندھ کے عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں ، وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ سندھ کے عوام کے تحفظات دورکرنے کیلئے چاروں صوبوں کے ماہرین کو بلاکر ان کی سفارشات کے مطابق یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائے اور اگر سندھ کے عوام کے تحفظات دورنہ کیے جاسکیں تو بڑے بڑے ڈیموں کی تعمیر کے انتظار میں عوام کو موت کے منہ میں نہ دھکیلا جائے بلکہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے ڈیمز تعمیر کیے جائیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں غیرترقیاتی اخراجات میں حتی الامکان کمی کریں ،غیرضروری بیرونی دورے ، ناشتے ، ظہرانے ، عصرانے اور عشائیہ فی الفور بند کریں اور اگر بہت ضروری ہو تو ون ڈش دعوت کرکے کفایت شعاری کی جائے تاکہ دعوتوں پر خرچ ہونے والی رقم عوام کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کی جاسکے ۔ آخر میں الطاف حسین نے کراچی سمیت ملک بھر میں ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے افراد ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ارشد حسین اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سینئر رکن افتخار حسین کی خالہ زاد بہن، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر کے بہنوئی اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سینئر رکن فیض احمد کے والد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…