کراچی (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے رمضان المبارک کے دوران پانی کی فراہمی کے لیے تین ہزار ٹینکرز مفت چلانے کے احکامات دیئے تھے لیکن ہم نے انکوائری کرائی تو 1200 سے 1500ٹینکرز چل رہے تھے ۔ یہ اعتراف انہوں نے منگل کو سندھ اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان سے پہلے ہم نے 1000مفت ٹینکرز چلانے کا اعلان کیا تھا اور رمضان میں ان کی تعداد بڑھا کر 3 ہزار کر دی تھی ۔ ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ پانی کی قلت والے علاقوں میں لوگوں کو پانی میسر ہو اور انہیں کوئی شکایت نہ ہو ۔ ہم ہر چوراہے پر ایک ٹینکر کھڑا کریں گے تاکہ لوگ وہاں سے پانی بھر سکیں ۔