اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

یوسف گیلانی کیخلاف مقدمہ درج،ایف آئی اے کا گرفتاری سے معذوری کا اظہار

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے ترک وزیراعظم کے گمشدہ ہار کے معاملے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کرنے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ترک خاتون اول کے ہار سے متعلق سابق وزیراعظم کے خلاف جو تحقیقات شروع کی گئی ہیں ان کے مطابق اس کیس میں سابق وزیراعظم کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف دفعہ 403 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جو امانت میں خیانت کا مقدمہ ہوتا ہے، اس قسم کے معاملے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک تحریری شکایت عدالت میں پیش کرتے ہیں جس پر عدالت اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ ملزم سزا کا حق دار ہے یا کس طرح سے معاملے کو حل کیا جائے۔واضح رہے کہ ترک خاتون اول نے پاکستان میں 2010 میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے اپنا ہار بطور امداد دیا تھا جو گم ہو گیا تھا اور پھر معاملہ میڈیا میں منظر عام پر آنے کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اعتراف کیا کہ ہار ان کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…