جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے 33 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔گلگت بلتستان کی نئی قانون ساز اسمبلی پہلا اجلاس اسپیکر وزیربیگ کی زیر صدارت اسمبلی ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 33 نومنتخب ارکان نے بحیثیت رکن حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں براہ راست منتخب ہونے والے 24، 3 ٹیکنوکریٹس جب کہ 9 خواتین ارکان شامل ہیں۔ قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناو¿ 25 جبکہ قائد ایوان کا انتخاب 26 جون کوکیا جائے گا۔حلف برداری کی تقریب کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر گلگت بلتستان کی نئی قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ نو منتخب ارکان پر پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیئے جائیں۔ سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دے کر انہیں بھی قومی دھارے میں شامل کیا جائے جس کے لئے نومنتخب ارکان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…