اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ممتازمذہبی سکالر مفتی نعیم نے کہاہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث مسلمانوں کے روزہ چھوڑنے پر کوئی ممانعت نہیں۔جامعہ بنوریہ کے مہتمم اورسکالرمفتی نعیم نے کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے باعث ہلاکتوں کے بعد ایک انتہائی اہم فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال میں روزہ نہ رکھا جائے، معمر افراد، مریض اور بچے ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق روزے رکھ سکتے ہیں لیکن اگر ڈاکٹرز ہدایت دیں تو روزہ چھوڑنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو روزے کا کفارہ ادا نہ کر سکتے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ بعد میں قضاءکر لیں۔