اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت سے رہائی پانیوالا ماہی گیر محمد جمن وطن واپس پہنچ گیا تاہم پاکستانی حکام کی طرف سے آٹھ سالہ غلام حسین کے پاکستانی ہونے سے متعلق کاغذات تیار نہ ہونے پر بھارتی حکام نے ا±سے روک لیاجبکہ باپ کی فریاد بھی کسی نے نہ سنی۔تفصیلات کے مطابق محمد جمن نے بتایاکہ 18ماہ قبل وہ اپنے بیٹے کیساتھ مچھلیاں پکڑنے نکلا لیکن بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہتھے چڑھ گئے ، ا±سے رہائی مل گئی لیکن اس کا 8سالہ بیٹاغلام حسین بھارت میں ہی رہ گیا، بیٹے کو ساتھ لانے کے لیے بہت فریاد کی لیکن کسی نے نہ سنی۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار نے غلام حسین کے بھارت میں رہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ معاملے سے آگاہ ہیں ، کوشش کررہے ہیں کہ بچے کی جلد واپسی ممکن ہو، پاکستان میں حکومت سے رابطہ کیاہے جلد مسئلہ حل ہوجائے گا۔ہائی کمیشن اس سلسلے میں مکمل ایکٹو ہے۔