اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ ، خواتین اور بچوں سمیت چھتیس افراد کو بازیاب کروا لیا گیا۔ بشارت علی کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سکھیکی کے زمیندار سیف اللہ نے اس کے خاندان کے چھتیس افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے جن سے جبری مشقت لی جا رہی ہے ، ہائیکورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے بیلف مقرر کیا جس نے چھاپہ مار کر تمام افراد کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے زمیندار کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔