کراچی(نیوزڈیسک)دہشت گردوں کی مالی معاونت کا ملک بھر میں پھیلا نیٹ ورک پکڑا گیا ،تہلکہ خیز انکشافات،خفیہ اداروں نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والی تنظیموں کا سراغ لگا لیا ہے۔ ان تنظیموں کے 124 بنک اکاﺅنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والی تنظیموں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر ان تنظیموں کے 124 بنک اکاﺅنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے۔یہ بنک اکاﺅنٹ ملتان، لاہور، بہاولنگر، جھنگ، اسلام آباد اور پشاور میں کھولے گئے تھے۔ ان اکاﺅنٹس میں ایک ارب سے زائد کی رقم موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ تنظیمیں دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہی تھیں۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر اسٹیٹ بنک نے کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔ اکاونٹ ہولڈرز کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔