کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد نائن زیرو پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ذمہ داران کو پارٹی مرکز طلب کرلیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پارٹی کے ذمہ داروں اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ کی افطار پارٹی میں شرکت ملتوی کرکے شہر میں متاثرین کے غم میں شریک ہوں۔الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان ، لندن اور تمام شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے خطاب میں ہدایت کی کہ شہر میں ہیٹ اسٹروکس سینٹرز قائم کئے جائیں اور متاثرہ افرادکو او آر ایس فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ان ہیٹ اسٹروکس سینٹرز پر خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی ایمبولینسوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود ہوں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں