بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں بجلی کی اضافی لوڈ شیڈنگ کیوں ہوتی ہے ؟ پرویز خٹک نے حقیقت سے عوام کو آگاہ کردیا

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت کو انتھک تگ و دو کے بعد پیسکو کی جانب سے بجلی کی یومیہ پیداوار میں خیبر پختونخوا کے حصے اور اس کے استعمال کی رپورٹ ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ یہ تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کی صورت میں مرتب کرنے کےلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایت پر خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ توانائی نے پیسکو کی معاونت کی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا کےلئے مختص بجلی کے کوٹے اور اس کے استعمال کی تفصیلات سے بجلی کے صارفین کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار اور اس کے استعمال کے شیڈول کے مطابق منگل 23جون کو صبح ساڑھے دس بجے بجلی کی کل پیداوار 13800میگا واٹ تھی جس میں 13.5فیصد کے حساب سے خیبر پختونخواکا حصہ 1863میگا واٹ بنتا ہے۔ تا ہم اس کوٹہ میں سے بھی خیبر پختونخوا کےلئے93میگا واٹ کم یعنی 1770میگا واٹ مختص کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیسکو نے 23جون کو خیبر پختونخوا کے 1863میگا واٹ حصے میں سے 1354میگا واٹ بجلی صوبے کے صارفین کو فراہم کی جبکہ 509میگا واٹ بجلی سے صارفین کو محروم رکھا گیا جس کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میںطویل لوڈشیڈنگ کی گئی۔ بجلی کی یومیہ پیداوار میں خیبر پختونخوا کے حصے اور اس کے استعمال کی تفصیلات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پیسکو کے پاس 23جون کو 1354میگا واٹ استعمال شدہ بجلی کے علاوہ بھی 509میگا واٹ بجلی موجود تھی لیکن وہ اس کے استعمال میں ناکام رہا ہے جس کے باعث صوبے کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کرنا پڑا۔ گزشتہ 8جون سے 23جون تک کی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کو کم سے کم 213اور زیادہ سے زیادہ 764میگا واٹ بجلی اس کے حصہ سے کم فراہم کی گئی ہے۔ گزشتہ 22جون2015کو بجلی کی کل 15439میگاواٹ پیداوار میں خیبر پختونخوا کا حصہ 2084میگاواٹ بنتا ہے لیکن پیسکو نے اس میں سے 1392میگاواٹ بجلی فراہم کی اور 692میگا واٹ بجلی سے صوبے کے عوام کو محروم رکھا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…