منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

گجرات ,پیر بننے کیلئے محنت کش پہلے قبر پھر حوالات میں بند

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(نیوزڈیسک)گجرات کے علاقے کنجاہ میں پیر بننے کیلئے محنت کش نے خود کو قبر میں بند کر لیا۔میڈیا کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا ۔گجرات کے موضع دریہ کٹھانہ میں بھٹے پر کام کرنے والے 40 سالہ محمد افضال نے اپنے پیر کے حکم پر گاوں کے باہر زمینوں میں قبر بناکر خود کو زندہ دفن کر لیا،قبر میں موبائل فون ، سگریٹ اور پانی کی بوتل بھی رکھوائی گئی ۔ علاقے کے لوگوں نے مبینہ پیر کی قبر پر حاضری دینی بھی شروع کردی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ پیر افضال چلہ کاٹ رہے ہیں ۔ انہیں 48گھنٹے قبر کے اندرہی رہنا ہے ،پیر صاحب نے قبر کی ایک طرف چھوٹا سا سوراخ بھی بنوایا ہوا تھاتاکہ قبر کے اندر ہوا کی آمدرفت ہوسکے ۔ پیر کا بھائی اور والد باہر قبر کی حفاظت کر رہے تھے۔میڈیا کی نشاندہی پر کنجاہ پولیس نے چھاپا مار کر محمد افضال ، اس کے بھائی محمد عمران اور والد منیر حسین کو گرفتار کر لیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں جعلی پیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مرشد کے حکم پر عبادت کررہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…