لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاہے کہ رمضان پیکچ کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ سول سیکریٹرٹ میں رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام اور فوڈ افسران کو ضروری ہدایت دیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے مو¿ثر اقدامات کے باعث رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش سستے داموں دستیاب ہیں، رمضان بازاروں کی مانیڑنگ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان المبارک کے موقع پر بازاروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتطامات کی بھی ہدایت جاری کیں۔