پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کے الیکٹرک کے انتظامی امور میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، خواجہ آصف

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے انتظام و انصرام میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں اور نہ ہی ہماری کسی ادارے کی نجکاری کے بعد اسے دوبارہ قومی تحویل میں لینے کی پالیسی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اور اس کے وزرائ اس ایوان کے سامنے جوابدہ ہیں، ہمیں یہ ایوان کسی بھی وقت طلب کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ابتدائی دو تین روزوں میں حالات سنگین تھے تاہم اب صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ کے الیکٹرک کی نجکاری کی شرائط میں یہ بات شامل تھی کہ ادارے کا کنٹرول اسٹریٹجک انویسٹر کو منتقل ہوگا، حکومت کا کے الیکٹرک میں اب حصہ صرف 26 فیصد ہے، اس کے انتظام و انصرام میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، اس کے بورڈ میں ہمارے صرف دو ممبران بیٹھتے ہیں ، حکومت آج بھی کے الیکٹرک کو650 میگاواٹ بجلی دے رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزیر خزانہ کی اس تجویز سے مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ بجٹ کا عمل مکمل کرنے کے بعد اجلاس جاری رکھا جائے اور اس میں بجلی کے بحران پر بحث کرائی جائے، اس حوالے سے جو بھی تنقید یا تجاویز سامنے آئیں گی ان کا خیرمقدم کیاجائے گا، ہم بھی اپنی حکومت کی دو سالہ کارکردگی سے ایوان کو آگاہ کریں گے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…