اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں سرکاری اراضی بحریہ ٹاﺅن کو دیدی گئی ، جس پر بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ نے رینجرز سندھ کو خط لکھ کر وضاحت کی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں رینجرز کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بحریہ ٹاﺅن کا تذکرہ بھی آیا جس دوران انکشاف کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی بحریہ ٹاﺅن کو کراچی میں سرکاری اراضی دے دی گئی اس حوالے سے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی بنائی گئی۔ مزید کہاگیا کہ بحریہ ٹاﺅن نے قبرستان اور سرکاری اراضی پر چائنا کٹنگ کے ذریعے قبضہ بھی اور لینڈ ٹائٹل بھی تبدیل کیا گیا جبکہ بعدازاں بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے سندھ رینجرز کو باضابطہ وضاحتی خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاﺅن نے سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کیا بلکہ ملیر ڈویلپمنٹ اور نجی مالکان سے اراضی خریدی اور اراضی کے حصول کے سلسلے میں سندھ حکومت کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پای