جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایازصادق کو کامیاب کرانے کیلئے کس طرح دھاندلی کی گئی،عمران خان کے وکیل ٹریبونل میں سب کچھ بول گئے

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)الیکشن ٹربیونل کے روبرو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیس پر حتمی بحث جاری ، عمران خان کے وکیل انیس علی ہاشمی نے اپنے دلائل مکمل کر لیے جس کے بعد کیس کی مزید سماعت آج ( منگل ) تک ملتوی کر دی گئی ، ٹربیونل نادرا ریکارڈ پر وکلاءکے دلائل کا جائزہ لے گا جبکہ 24جون کو سردار ایاز صادق کے وکلاءدلائل دیں گے ۔ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے این اے 122میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی ۔ پی ٹی آئی کے وکیل انیس ہاشمی نے حلقے میں کاسٹ ہونے والے ووٹوں کے نامکمل کاونٹرز فائلز پر بحث جاری رکھی ۔انیس ہاشمی نے کہا کہ جن بیلٹ پیپرز کی کاونٹر فائلز موجود نہیں یا جن پر پریذائیڈنگ افسران کے دستخط اور مہریں موجود نہیں ان کو جعلی سمجھا جائے کیونکہ ایسے ووٹوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سردار ایاز صادق کو کامیاب کرانے کیلئے پہلے دھاندلی کی گئی پھر دھاندلی چھپانے کیلئے ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا۔50ہزار ووٹوں کی کاﺅٹر فائلز مشکوک ہیں۔ حلقے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں۔عمران خان کے وکیل کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد سردار ایاز صادق کے وکیل اپنے دلائل کا آغاز کریں گے ۔ الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کی مزید سماعت آج ( منگل ) تک ملتوی کر دی ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل انیس علی ہاشمی نے کہا کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے تمام ثبوت الیکشن ٹربیونل کے سامنے رکھ دیئے ہیں اور ہمارے مضبوط دلائل کے باعث ایاز صادق کے وکلاءنے مہلت مانگ لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹاف کی بے ضابطگیوں کا فائدہ ایاز صادق کو ہوا ہے ، بے ضابطگیوں کا نوٹس نہ لیا گیا تو یہ روایت بن جائے گی ۔ جہاں اتنی بے ضابطگیاں ہوئی ہوں وہاں کے الیکشن کو کالعدم قرار دینا لازمی ہے لہٰذا سردار ایاز صادق کو نااہل قرار دیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…