جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عشرت العباد کو امریکہ میں ایوارڈ سے نوازدیاگیا

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سمندر پار مقیم پاکستانیوں میں مقبولیت و پذیرائی کے ساتھ امریکہ و یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر نتیجہ خیز اثرات کے حامل پروگرام ”سفیر پاکستان “ کے دسویں سالانہ ایوارڈ کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت ۔ مہمانوں اور مقررین نے تقریب کے میزبان اور پروگرام سفیر پاکستان کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر وقار علی خان اور مسز فاطمہ وقار علی خان کی خدمات کو خراج تحسین اور اس قدر خوبصورت بزم سجانے پر مبارکباد پیش کی ۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبہ جات میں مثالی خدمات انجام دینے والی امریکہ و پاکستان میں مقیم25شخصیات کو ”پرائیڈ آف پرفارمنس “ ایوارڈ دیا گیا ۔ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی خدمات کی انجام دہی پر معروف تاجر جاوید انور کی والدہ طاہرہ خاتون کے نام سے منسوب ایوارڈ HDFکی چیئرپرسن اور کینسر کی ماہر ڈاکٹر عطیہ خان نے حاصل کیاجبکہ ڈاﺅیونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود حمید خان اور ان کی زوجہ رانا قمر کو لائف ٹائم ایوارڈ دیا گیا۔ڈا ¶ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بنانے اور صحت کے حوالے سے مثالی منصوبے بنانے و تکمیل تک پہنچانے کیلئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو ”ویژنری گورنر آف دی ایئر“ کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا مگر اپنی صاحبزادی کی شادی کی مصروفیات کے باعث گورنر سندھ عشرت العباد تقریب میں شرکت نہیں کرسکے البتہ انہوں نے تقریب کے شرکاءسے ٹیلیفونک خطاب کیا اور تقریب کے میزبان و منتظم وقار علی خان و بیگم فاطمہ وقار علی خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ عشرت العباد خان کا ایوارڈان کی جانب سے ڈاکٹر مسعود حمید خان نے وصول کیا ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…