منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

سیو دی چلڈرن پر پابندی ختم نہیں کی گئی،چوہدری نثار

datetime 22  جون‬‮  2015 |

سطح پر ایک قانون بنایا جائے گا اس میں کچھ وقت لگے گا این جی اوز کی رجسٹریشن آسان اور آن لائن کی جائیگی تاکہ مختلف محکموں کا چکر نہ لگانا پڑے آڈٹ اور احتساب کا ایک نظام قائم ہوگا کہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے اور کن مقاصد کےلئے استعمال ہورہا ہے انہوںنے کہاکہ این جی اوز سیلف ریگو لیٹری سسٹم بنائےںہم کوشش کریں گے کہ تین ماہ کے اندر یہ کام مکمل کرلیں این جی اوز چھ ماہ تک اپنے مینڈیٹ کے اندر کام کرتی رہیں کوئی نئے ویزے جاری نہیں کرینگے سوائے ان کے جو رجسٹرڈ ہیں اور قانون کے مطابق کام کررہے ہیں ان کو بھی قانون کے مطابق ویزا جاری کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ جو مقامی یا بین الاقوامی این جی اوز اپنے دائرہ کار کے اندر رہ کر کام کررہی ہیں حکومت ان کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے وہ حکومتی اداروں کا ہاتھ بٹا رہی ہیں حکومت ایسی این جی اوز حوصلہ افزائی کرےگی ہم ایسا نظام لا رہے ہیں کہ صحیح کام کر نے والی این جی اوز کےلئے آسانیاں پیدا ہوں لیکن ایسی این جی اوز جو پاکستان اور اسلام کے خلاف کام کررہی ہیں ان کو بند کیا جائیگا وہ جتنا چیخے چلائے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگاانہوںنے کہاکہ سیودی چلڈرن پر یہ الزام نہیں تھا کہ وہ ملک دشمن ہے 1997ءسے یہ باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور دنیا میں مشہور این جی اوز کے طورپر پہچانی جاتی ہے 2012میں کچھ انٹیلی جنس رپورٹس ایک خصوصی واقعہ کے حوالے سے اس وقت کی حکومت کو ملی تھی لیکن اس وقت کی حکومت نے اس پر کیوں کارروائی نہیں کی 2014میں اس تنظیم نے نئی درخواست دی جو کہ انڈر پراسس ہے 2012میں جن حوالے سے تحفظات تھے پچھلے سال وہ سارا کام بندکروا دیا ان کے مینجمنٹ ایشو تھے 73آفسز تھے ان سے دس دن میں جو بات چیت ہوئی ان کو چھ ماہ کر نے دیا جائیگا اور ان کے صرف تیرہ آفس کام کریں گے انہوںنے کہاکہ کسی این جی او فاٹا , گلگت بلتستان اور دیگر سکیورٹی علاقے میں کام کر نے کی اجازت نہیں ہوگی اور کوئی بھی این جی اوز بغیر وہاں نہیں جا سکے گی اور اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی ہم این جی اوز کے حوالے واضح میکنزم سسٹم بنانا چاہتے ہیں جس میں تمام فریقین اکنامک افیئر , فارن افیئر , انٹیلی جنس کے ادارے ہوں بہت پیچیدہ کام ہے اس کو دیکھنا ہے کہ فنڈنگ کہاں سے آتی ہے اور کہاں خرچ ہوتی ہے یہ مشکل کام ہے جو ہم نے سر انجام دینا ہے کسی کو نشانہ نہیں بنایا جائیگا نئے سسٹم کےلئے ملکی اور بین الاقوامی این جی اوز سے مشاورت کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ افریقہ کی دو این جی اوز اقوام متحدہ کے ادارے میں گئیں جہاں اسرائیل
بھارت اور انڈیا نے اس کو پاکستان میں کام کر نے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ بارہ ممالک نے پاکستان کو سپورٹ کی اب خود سوچنے کی بات ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کو کیادلچسپی ہے کہ افریقہ میں رجسٹرڈ پاکستان میں آ کر کام کرے امریکہ تو بہت سی این جی اوز کو سپورٹ کرتا ہے ہم نے ان این جی اوز پر پابندی اس لئے لگائی کہ بھارت اور اسرائیل کی کیا دلچسپی ہے کیونکہ دال میں کچھ ضرور کالا ہے انہوںنے کہاکہ چھ ماہ کے اندر جو این جی اوز رجسٹرڈ کرائیں گی وہ صرف کام کر سکیں گی اور ان جن کی رجسٹریشن مسترد ہوگی اس کو یہاں کام کر نے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی ایک سوا ل کہ اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر آنے والے دباﺅ کو حکومت بر داشت کر سکے گی وزیر داخلہ نے کہاکہ باہر سے کوئی دباﺅ نہیں ہے یہاں پر میڈیا کی طرف سے دباﺅ سامنے آیا ہے کئی اداریے پڑھ چکا ہوں یہ واضح کر نا چاہتا ہوں کہ یہ مسلم لیگ (ن)کا مسئلہ نہیں ہے کہ این جی اوز قانون اور ضابطے کے ساتھ اپنا کام کریں ایک سوا ل کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ای سی ایل کے حوالے سے جو پالیسی بنائی تھی دو سال سے اس پر سو فیصد عملدر آمد ہورہا ہے انہوںنے کہا کہ جو اپنے چارٹر کے خلاف کام کریگی اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی اسلام آباد میں سیو دی چلڈرن کا دفتر آج بھی بند ہے جن پراجیکٹ کے بارے میں 2012میں انٹیلی جنس رپورٹس آئی تھیں وہ اس وقت بند نہیں کئے گئے تھے وہ ہم نے بند کرائے تھے ہم چاہتے ہیں کہ این جی اوز کو آنے والا پیسہ شفاف طریقے سے استعمال ہو اور حکومت کوپتہ ہونا چاہیے کہ فنڈنگ کا ذریعہ کیا ہے جو بغیر اجازت این جی اوز کام کررہی تھیں ان کے ویزے منسوخ کر کے انہیں ملک سے نکالا گیا



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…