جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کرپشن میں ملوث سندھ کی اہم شخصیات اور سرکاری افسروں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کرپشن میں ملوث سندھ کی اہم شخصیات اورسرکاری افسروں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا ہے،کئی افسر لمبی چھٹی لے کرروپوش ہوگئے ہیں ایک نے توبیرونِ ملک سے ہی استعفیٰ بھجوادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرزنے سندھ کے کرپٹ مافیا پرہاتھ کیا ڈالا کرپشن میں ہاتھ اورمنہ سیاہ کرنے والے اب سیاہ پردوں میں چھپنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔بعض نے توگناہ بخشوانے کے لئے عمرے پرجانے کے لئے چھٹی مانگ لی ہے۔جب سے سندھ حکومت کے کرپشن میں ملوث افراد کےخلاف نیب کی کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ ہوا ہے زراعت، بلدیات،صحت ،آبپاشی کے حکام اور کئی تعلقہ میونسپل افسروں کے گرفت میں آنے کے امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق جن افسروں کی جان سولی پر لٹکی ہوئی ہے، ان میں سابق صدرآصف علی زرداری کے بہنوئی اورسیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکا پہلا نمبر ہے وزیراعلی سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری گھورخان،ایڈمنسٹریٹرکراچی ثاقب سومرو،سیکرٹری فنانس سہیل راجپوت اورایڈیشنل سیکرٹری فنانس خیر محمد کلوڑوکو بھی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔سابق سیکرٹری قاضی شاہد پرویزاور سابق ممبرایف بی آرشاذر شمعون بھی گرفتاری کے ڈر سے بیرون ملک کھسکنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔کرپشن میں ملوث محکمہ اطلاعات کے ایک افسرشاہ رخ جن کے والد سابق رکنِ صوبائی اسمبلی تھے نے تھائی لینڈ سے ہی استعفیٰ بھجوادیا ہے۔ان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے جن وزرا، ارکانِ اسمبلی اوراعلی افسروں نے عمرے پر جانے کا پروگرام بنایا ہے، ان میں نواب منظوروسان، جام خان شورو،اور جام مہتاب ڈاہر شامل ہیں دوسری طرف ارم خالد،علی نواز مہر،مکیش کمار چاولہ اور امداد پتافی دبئی جانے کیلئے پرتول رہے ہیں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…