جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گینگ وار کی رقم کیسے بیرون ملک منتقل کی جاتی تھی،گرفتار ملزم نے سب کچھ بتادیا

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)رینجرز کی حراست میں وائس چیئرمین فش ہاربراتھارٹی سلطان قمر صدیقی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں جبکہ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھجواتے تھے۔اس ضمن میں رینجرز ذرائع نے بتایاکہ سلطان قمر صدیقی نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھجواتے تھے جب کہ یہ رقم لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ تاج محمد تاجو تاجروں کو اغوا کر کے حاصل کرتا تھا اور انہوں نے ایک ارب روپے سے زائد رقم ہنڈی کے ذریعے دبئی اور ملائشیا منتقل کی ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم سلطان قمرصدیقی انتہائی ہوشیار اور چالاک ہے جس نے گینگ وار کے ملزمان سے رابطے کے لئے کبھی فون یا لینڈ لائن نمبر استعمال نہیں کیا بلکہ رابطے کے لئے وہ کبھی خود ان کے پاس جایا کرتاکبھہ وہ انہیںپرچیاں فراہم کرکے تاجروں کے اغوا سے متعلق آگاہ کرتے تھے۔دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ملزم سلطان قمرصدیقی کے اثاثوں میں ایک اسلحہ کی دکان، بنگلہ، 4 لگژری فلیٹس اور کار شورومز ہیں جن کی مالیت 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…