اسلام آباد(نیوزڈیسک)یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیے جانے کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق گیس انفرا اسٹرکچر بل کی منظوری کے بعدقیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، صنعتی صارفین کیلئے گیس53 فیصد جبکہ کمرشل صارفین کے لیے18 فیصدمہنگی ہونے کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق کھادکے کارخانوں کے لیے گیس 64 فیصدجبکہ سی این جی کی قیمت میں پچیس فیصد اضافے کا امکان ہے ،گھریلو صارفین کی تیسری سلیب کے لیے گیس 15 فیصد اورکیپیٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 30 فیصد مہنگی ہوسکتی ہے۔