اسلام آباد (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر الزمان کائرہ اور شیریں رحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہمارے لئے معتبر ہیں ، فوج ایک مہذب ادارہ ہے، آصف زرداری نے آپریشن ضرب عضب کو سراہا، ان کا بیان فوج کے نہےں سابق آمروں کے خلاف تھا ، آصف زرداری کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی مفاہمتی پالیسی جاری رہے گی، زرداری اپنا بیان واپس نہیں لیں گے اس پر کسی کو اعتراض نہیں، مفاہمتی پالیسی آصف زرداری کا طرہ امتیاز ہے،کراچی آپرےشن کی مکمل حماےت کرتے ہےں،فوجی اور سول قےادت کی حدود متعین ہے تما م ادارے اپنی حدود مےں رہ کر فرائض سرانجام دےں،رینجرزاپنے مینڈیٹ کے اندرکام کرے، ہم اسکی حماےت کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے کرپشن کا دفاع نہکیاہے اور نہ آئندہ کرے گی۔ وہ جمعہ کو آصف علی زرداری کی طرف سے سیاسی رہنماﺅں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے آپریشن ضرب عضب کو سراہاہے، پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے، ان کا بیان ایک خاص تناظر میں تھا، کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیں آمروں کا سامنا کیا، اس لئے آصف علی زرداری نے بھی سابق آمروں کے خلاف بیان دیاتھا فوج کے خلاف نہیں، ان کے بیان پر کسی کو اعتراض نہیں اور نہ ہی وہ اپنا بیان واپس لیں گے کیونکہ ان کا بیان پوری پارٹی کی سوچ ہے اور میڈیا نے ان کے بیان کو مکمل طور پر بیان نہیں کیا، اس پر جو طوفان اٹھایا گیا ہے، اس کا کوئی حقیقی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر بیان دیتے وقت سوچا نہیں کرتے، آصف زرداری کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی مفاہمتی پالیسی جاری رہے گی، مفاہمتی پالیسی ان کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اور سول قیادت کی حدود متعین ہے، رینجرزاپنے مینڈیٹ کے اندرکام کرے، ہم اسے سپورٹ کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے نہ کبھی کرپشن کا دفاع کیا اور نہ ہی آئندہ کرے گی، رینجرز اپنے فرائض صحیح طریقے سے سرانجام دے رہی ہے، اب نیشنل ایکشن پلان کو اگلے مرحلے میں لے کر جانے کی ضرورت ہے، اور یہ ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے، وہ اس پر فوری طور پر غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نہ کبھی حالات خراب کئے اور نہ ہی خراب کرنے کی طرف کبھی لے کر جائے گی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہمارے لئے معتبر ہیں اور فوج ایک مہذب ادارہ ہے، پارٹی نے جنرل راحیل شریف کے کردار کو سراہا ہے۔
جنرل راحیل معتبر ، فوج مہذب ،زرداری بیان واپس نہیں لیں گے ، پیپلزپارٹی نے سب کو چکرادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































