اسلا م آباد(نیوز ڈیسک )وفا قی حکومت نے دھرنے اور جلسے جلسوں سے نپٹنے کیلئے خصوصی ٹاسکے فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان تحریک انصا ف اور پاکستان عوامی تحریک کا گزشتہ سال ہونے والے دھرنوں میں وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آبادکی پولیس کم پڑنے پر ملک کے دیگر علاقوں سے پولیس نفری طلب کی گئی تھی۔۔تاہم اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت دھرنے اور جلسے جلسوں کے دوران وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو یقینی یہ فورس اپنی ذمہ داریاں ادا کر ئے گی۔۔سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کی مجموعی پولیس نفری کی تعداد دس ہزار سے کچھ زائد ہے جس میں سے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار وزراءاور بیوروکریٹس کی سکیورٹی پر مامو ر ہین جبکہ ایک بڑی تعداد میں پولیس اہلکار پولیس لائن میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔۔اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ دھرنے اور جلسون سے پیدا ہونے والے فسادات کے ممکنہ ھالات کا مقابلہ کر نے کیلئے وزارت داخلہ کی طرف سے ا س فورس کو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرسال وفاقی دالحکومت میں ایک ہزار سے زائد جلسے جلسوس منعقد ہوتے ہین تاہم ان کے فسادات اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی پولیس کی موجودہ نفری کی دوسری ذمہ داریوں کے باعث ان جلسے جلسوں کو ہینڈل کرنے میں نالاں نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھئے:گوگل سب سے آگے ہے سربراہ ایرک شمیڈیٹ نے اس راز سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فورس کو تشکیل دینے کا منصوبہ رواں سال کے آغاز پر شروع کیا جانا تھا لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اس منصوبہ کا تاخیر کا سامنا کر نا پڑا۔مشتاق احمد کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ سمری متعلقہ وازرت کو بھیج دی گئی تاہم بعدازاں اسے وازرت کمیشن اینڈ پلاننگ کو بھیجی جائے گی۔انہوں نے میڈیا کو بتا یا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر تقریبا ایک ارب اکسٹھ کڑور لی لاگت آ ئے گی جس میں دو ہزار سے زائد افسران بھرتی کیے جائیں گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطا بق مذکورہ فورس اسلام آباد پولیس کے ہی ماتحت ہی ذمہ داریاں سرانجام دے گئی۔جو آنسو گیس کی بندوق بارہ پور پستول،وائرلیس سیٹ کے علاوہ ربڑکی بولٹ اور واٹر کینین سے لیس ہوگی۔
مزید پڑھئے:وائی فائی کے ذریعے موبائل چارج کریں ،پریشانی ختم