پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کراچی، پنچایت کا حکم نہ ماننے پر محنت کش پر کتے چھوڑ دیئے گئے،شدید زخمی

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ کے علاقے ڈھرکی میں پنچایت کے حکم پر جرمانہ ادا نہ کرنے پر باثر افراد نے محنت کش پر کتے چھوڑ دیئے جس سے متاثرہ شخص شدید زخمی ہوگیا،گاﺅں والوں نے ہسپتال لے جانے سے انکار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سندھ کے علاقے ڈھرکی کے گاﺅں سانکو میں پنچا یت کا جرمانہ ادا نہ کرنے پر با اثر افراد نے مبینہ طور پرمحنت کش پر کتے چھوڑ دیئے۔کتوں کے کاٹنے سے متاثر شخص وزیر کوبھر شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاﺅں کے لوگوں نے متاثرہ شخص کو ہسپتال لے جانے سے انکار کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص کی والدہ نے بتایا کہ بااثرافراد نے دھمکیاں دیکرلوگوں کو سپتال لےجانے سے منع کردیا جبکہ پولیس بھی ان کی کوئی مدد نہیں کررہی اور نہ ہی بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کررہی ہے ۔واضح رہے کہ دس روز قبل جرگے نے کارو کاری کے الزام میں وزیرکوبھر پرچار لاکھ روپے نقد اور دو کمسن بچیوں کو ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا تاہم رقم ادا نہ کرنے پر وزیر کوبھر پر کتے چھوڑ دیئے گئے۔

مزید پڑھئے:آپ جانتے ہیں کہ ٹیلی فون پہلے آیا یا فیکس مشین؟

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…