اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے بین الاقوامی این جی او سیو دی چلڈرن کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے بین الاقوامی این جی او سیو دی چلڈرن کو کام کرنےسے روکتے ہوئے ان کا دفتر سیل کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے این جی او کی سرگرمیوں کو ملکی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے سیل کیا ہے۔ سیو دی چلڈرن کے ایف 6 میں واقع دفتر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ این جی او کے 15 غیر ملکی عملے کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے