پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین کے وائس قونصل جنرل یوینگ پنگ کاپاکستانیوں کو اہم پیغام،میڈیاکوتلقین

datetime 11  جون‬‮  2015
????????????????????????????????????
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) چین کے وائس قونصل جنرل یوینگ پنگ نے کہاہے کہ پاکستان اور چین دونوں برادرہمسایہ ممالک میں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ،پاکستان ا ور چین کے درمیان روابط مزید بہتری آئے گی، میڈیا کو پاکستان چین ا قتصادی راہداری پر خاص توجہ مرکوز رکھنی چاہئے کیونکہ یہ پاکستانی عوام کے فلاح کے علاوہ خطے کے مستقبل کا بھی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی میڈیا پاکستان اور چین کے تعلقات میں فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ جمعرات کو صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں گفتگو رہے تھے، یو نے یومین سروس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان ا ور چین کے درمیان روابط مزید بہتری آئے گی۔ پاکستان اور چین کے درمیان روابط کے فروغ کے لئے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے لوگوں اور چائینز قونصلیٹ کے درمیان روابط میں موثر کردارادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین برادر ممالک ہیں‘ جنہوں نے اس سال مختلف فیلڈ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 2013ءمیں جب چین کے وزیر ا عظم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا‘ اس دوران دونوں ممالک نے چائینا‘ پاکستان اکنامک کو ریڈور کی تعمیر پر رضا مندی ظاہر کی تھی ا ور اس سال جب چین کے صدر زی چنگ نے دورہ پاکستان کیا تو دونوں ممالک کے سربراہان نے مجوزہ منصوبے کی تعمیر پر اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ایک نئے تاریخی اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کی حکومتیں اور عوام دونوں ممالک کی دوستی کا نیا باب لکھیں گے۔ چین اور پاکستان کی دوستی اور تعلقات کو فروغ دینے میں میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے جو زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی کی توجہ اس جانب مبذول کرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پاکستان‘ چین‘ اکنامک کوریڈور پر خاص توجہ مرکوز رکھنی چاہئے کیونکہ یہ پاکستانی عوام کے فلاح کے علاوہ خطے کے مستقبل کا بھی ہے۔ چین کے سفارت کار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی میڈیا پاکستان اور چین کے تعلقات میں فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور چین اور پاکستان اقتصادی راہداری جو نہ صرف چین اورپاکستان بلکہ اس خطے کے عوام کے لئے سود مند ہے۔ اس کی اہمیت کو اجاگر کرے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…