اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مشنز کی طرف سے پاکستانی شہریوں بتادیاہے کہ پاکستانی شہری جلد از جلد مشین ریڈایبل پاسپورٹ حاصل کر لیں کیونکہ چار ماہ بعد مینوئل پاسپورٹ کا اجراءبند کر دیا جائے گا۔ایمریٹس 247 کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان قونصلیٹ دبئی کے پریس کونسلر محمد عبد ا لواحد کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ اور دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نومبر سےمینوئل پاسپورٹ کا اجرا بند کر دے گا اور ایمرجنسی صورتحال میں بھی مینوئل پاسپورٹ کا اجراءنہیں کیا جائے گا۔سنہ 2013 سے مینوئل پاسپورٹ کا اجراءبند ہے البتہ ایمرجنسی صورتحال میں یہ پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔ پریس کونسلر کا کہنا تھا کہ مشکلات سے بچنے کے لئے تمام پاکستانیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ متحدہ امارات میں پاکستانی مشنز سے یا پاکستان میں پاسپورٹ دفاتر سے مشین ریڈیبل پاسپورٹ جلد از جلد حاصل کر لیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشین ریڈیبل پاسپورٹ میں یہ خوبی بھی ہے کہ یہ آگ لگنے کی صورت میں متاثر تو ہوتا ہے لیکن مکمل طور پر تباہ نہیں ہوتا۔ایک اندازے کے مطابق متحدہ عرب میں تقریباً 13 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔