۔ سردار شہا ب الدین خاں سہڑ کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ راولپنڈی میں پولیس کے ہاتھوں دو بھائیوں کی شہادت کا واقعہ میں کئی پولیس اہلکار گرفتار ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والاکانسٹیبل عمیر فرار ہے جسکی تلاش کے لئے دو خصوصی ٹیمیں سر گرداں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل نے پیچھے سے فائر کیا اورایک ہی بلٹ دونوں بھائیوں کی ہلاکت کا سبب بنی ۔ اس موقع پر عارف عباسی اور آصف محمود نے کہا کہ یہ پولیس فورس کے ڈسپلن کا معاملہ ہے ۔ ائیر پورٹ پر چھ کروڑ کی ڈکیتی ہوتی ہے جب سراغ ملتا ہے تو پولیس ملوث نکلتی ہے ، بچہ اغواءکر کے تین کروڑ تاوان لینے میں بھی پولیس اہلکار ملوث نکلا ۔تاہم اسپیکر نے جواب آنے کے بعد توجہ دلاﺅ نوٹس کو نمٹا دیا ۔وزیر داخلہ نے حکومتی رکن چوہدری طاہر احمد سندھو ایڈووکیٹ کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں کہا کہ ڈکیتی کے کیس میں 58ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ محرک نے کہا کہ میں ڈکیتی کے آٹھ ملزمان کی بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودھا لٹ گیا ہے جس شہر کا اشتہاری ہو وہ میرے حلقے میں ہے ۔ مجھے ڈی پی او کے ورک کنڈکٹ پر شدید تحفظات ہیں۔ پولیس نے ڈکیتوں کا روپ دھا رلیا ہے ۔ حکومتی رکن طاہر سندھو کی درخواست پر اس توجہ دلاﺅ نوٹس کو بھی موخر کر دیا گیا جبکہ ڈاکٹر وسیم اختر کا توجہ دلاﺅ نوٹس جواب آنے اور انکے مطمئن ہونے پر نمٹا دیا گیا ۔