جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری شمشاد کے قتل کا منصوبہ ساز خاندان سمیت دبئی فرار ہو گیا ،وزیر داخلہ

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہاہے کہ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شمشاد احمد خان ، انکے صاحبزادے اور ساتھی کے قتل کا منصوبہ ساز خاندان سمیت دبئی فرار ہو گیا ہے ، قتل دہشتگردی کا واقعہ نہیں ،اسکے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور اسے عملی جامہ پہنانے والوں کا سراغ لگا کر 95فیصد تک کیس حل کر لیا ہے ،راولپنڈی میں دو سگے بھائیوں کی ہلاکت ایک ہی بلٹ سے ہوئی اور فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کی گرفتاری کے لئے پولیس کی دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ایوان میں تحریک توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب دے رہے تھے ۔محمد سبطین خان کے توجہ دلاﺅ نوٹس پر وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ پہلے تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے دعویٰ سامنے آیا تھاکہ یہ قتل ہم نے کئے ہیں لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ نہیں۔ اس کیس کا 95فیصد تک سراغ لگا لیا ہے ۔ قتل کے اس اندوہناک واقعہ کا منصوبہ ساز اخاندان سمیت بیرون ملک فرار ہو گیا ہے لیکن ہم اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ حکومتی رکن طارق محمود نے کہا کہ یہاں ہر واقعہ کہانی بن جاتی ہے ۔ منصوبہ سازوں کو بیرون ملک سے لانے میں سالوں بیت جائیں گے ۔جب تک یہ کیس منطقی انجام تک نہیں پہنچتا توجہ دلاﺅ نوٹس کو موخر رکھا جائے جس پر اسپیکر نے وزیر داخلہ سے رائے لی جسکے بعد اسے موخر کر دیا گیا



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…