اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینیٹ میں تحریک التواءپر ڈاکٹر اشوک کمار نے ایوان میں کہا کہ پی ایس او اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے مابین تنازعہ پر ملک پٹرول کی قلت کا سامنا کررہا ہے۔ ماہ رمضان میں پٹرول کی قلت کا شدید اندیشہ ہے، انہوں نے کہا کہ ایوان میں وفاقی وزیر پٹرولیم یقین دہانی کرائیں کہ ماہ رمضان میں پٹرول کی قلت پیدا نہیں ہوگی،
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے متعلق وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں تاہم انہیں پٹرول کی قلت کا معلوم نہیں ہے، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ4 لاکھ میٹرک ٹن کی کھپت ہے جس پر دو لاکھ میٹر ٹن مل رہا ہے، اس سے متعلق حکومت ماہ رمضان میں پٹرول قلت کا نوٹس لیکر مسئلہ کو حل کرانے کی کوشش کرے۔