کراچی(نیوزڈیسک) ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔سندھ ہائی کورت میں دائر کی گئی درخواست میںدرخواست گزار رانا فیض نے موقف اختیار کیا ہے کہ شعیب شیخ نے لاکھوں جعلی ڈگریاں بنا کر ملک و قوم کو بدنام کیا ۔ جعلی ڈگری اسکینڈل انتہائی سنگین معاملہ ہے جس کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے ۔ درخواست گزارنے کہاکہ شعیب شیخ کے بینک اکاﺅنٹس سیز کئے جائیں ۔ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کے علاوہ شعیب شیخ کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جائے اوران کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی روزنامے نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کے بعد ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع ہوئی تھی اور اس دوران ایف آئی اے نے ہزاروں جعلی ڈگریاں برآمد کی تھیں۔