اسلام آباد(نیوزڈیسک) رمضان آیا، رحمتیں ساتھ لایا جی ہاں رمضان کے آتے ہی ملک میں مون سون بارشیں شروع ہو جائیں گے اور آگ برسانے والے دن رمضان کی برکتوں سے ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ایام سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جو پورے رمضان وقفے وقفے سے جاری رہیں گی۔ ڈی جی میٹ غلام رسول نے کہا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جون کے آخری ہفتے سے پری مون سون کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ جون ، جولائی میں 4 ،5 دنوں کے وقفے سے ہلکی اور درمیانی درجے کی بارشیں جاری رہیں گی۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کا سمندری طوفان کے حوالے سے کہنا تھا کہ آشوبھا کا خطرہ اب پاکستان سے ٹل گیا ہے جس کا ر±خ اب عمان کی طرف ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ماہی گیر بارہ جون کے بعد کھلے سمندر میں جا سکیں گے۔