کراچی (نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے بھی صوبے میں مقیم افغان مہاجرین کے بارے میں ایک اہم فیصلہ کرلیاہے اورسندھ حکومت نے بھی بالآخرہوش کے ناخن لے لئے ۔سندھ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل 15 جون سے شروع کر دیا جائیگا۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لئے نادرا کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل پندرہ جون کو شروع ہوگا جس کے لئے نادرا نے مراکز قائم کر دئیے ہیں۔ کراچی میں غیر قانونی افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لئے گڈاپ اور سہراب گوٹھ میں نادرا مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کر کے افغانستان منتقل کر دیا جائیگا۔ رجسٹریشن کرانے والے خاندان کو افغانستان منتقلی کے وقت 2لاکھ روپے اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جائیگی ،ایک محتاط اندازے کے مطابق سندھ میں 7لاکھ سے زائد افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر رہائیش پذیر ہیں۔ذرائع کے مطابق مختلف سیکیورٹی اداروں نے سندھ حکومت کورپورٹس ارسال کی تھیں کہ سندھ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین میں بعض افراد کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اوربعض کے مختلف کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں جس کے بعد سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کیاہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں