جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کا راولپنڈی میں 2 بھائیوں کے قاتل پولیس اہلکار کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کے ہمراہ راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کے گھر پہنچ گئے ، لواحقین سے تعزیت کی اور یقین دلایا کہ اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، وزیراعلیٰ نے مقتول بھائیوں کے لواحقین کے لئے 15,15لاکھ امداد کا اعلان بھی کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول بھائیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو کیفر کردار تک پہنچا کر لواحقین کو انصاف دلائیں گے اور ملزم کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی ا س موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ واقعہ انتہائی اندوہناک ہے اور اس واقعے پر دل دکھی ہے ملزموں کو ہر حال میں سزا ملے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر مقتول بھائیوں کے لواحقین کے لئے 15، 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ راولپنڈی کی مقامی قیادت میٹرو بس منصوبے کے چیئرمین سابق ایم این اے حنیف عباسی ، شکیل اعوان اور ضیاءاللہ شاہ اور ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ 3 روز قبل راولپنڈی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید پڑھئے:چولستان کی بیٹی نے علاقے کی قسمت بدل ڈالی،کیسے؟

 



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…