جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

گلگت بلتستان کی عوام نے الیکشن میں حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،نواز شریف

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں عوام نے حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے،عالمی مبصرین نے گلگت میں صاف و شفاف انعقاد کو سراہا ہے،پاک فوج،مقامی انتظامیہ ،عدلیہ اور گلگت بلتستان کی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف سے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے ملاقات کی ہے اورگلگت بلتستان میں صاف وشفاف الیکشن اور نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی ،وزیر اعظم نے گلگت الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر برجیس طاہر کو مبارکباد دی،وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے،حکومت پہلے کی طرح علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہی ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہونے والی لیگی رہنما اپنے علاقوں میںعوامی مسائل پر توجہ دیں اور الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہرصورت پورا کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران عالمی مبصرین نے براہ راست کوریج کی اور شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو سراہا ہے جو الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی کامیابی ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کے دوران علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے جومبارکباد کی مستحق ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…