اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو دھرنا سیاست کا بانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جہاں بھی دھرنا ہوگا اس کا ثواب عمران خان کو ملے گا ، بصارت سے محروم افراد کو ڈیلی ویجز کی آفر کی ہے امید ہے جلد مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک حکومت ملک کے ہر طبقے کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے نابینا افراد کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں دھرنا سیاست کو فروغ دیا اس کی وجہ سے آج ہر کوئی چھوٹے چھوٹے مطالبات کیلئے دھرنے پر اتر آیا ہے عمران خان نے 2013ءکے عام انتخابات میں دھاندلی کا بہانہ بنا کر میاں نواز شریف کیخلاف کنٹینر پر کھڑے ہوکر بہودہ زبان استعمال کی لیکن آج اپنے صوبے میں دھاندلی کے الزامات پر چپ سادھ رکھی ہے اور اپنی صوبائی حکومت کا دفاع کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے بارے میں سنا ہے کہ وہ علیل ہیں اللہ ان کو جلد صحت یاب کرے ۔
مزید پڑھئے:اگر عقلمند بچوں کی خواہش ہے توان تین غذاوں کا استعمال کریں