ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

وفاق کو جگانے کی کوشش میں قائم علی شاہ خود سوگئے

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ میں کوئی تقریب ہو یا اہم اجلاس، موقع کوئی بھی ہو حکمراں اور افسر شاہی عوام کو ضرور بھول جاتے ہیں۔ گزشتہ روز پانی کی فراہمی کے اہم ترین منصوبے کے 4 کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی ایسا ہی ہوا جب بریفنگ اور تقاریر کے آواز سے بے نیاز ہوکر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خوابوں کی دنیا میں کھوگئے اور نیند کے خوب مزے لیے۔ پلٹنا، جھپٹنا اور پھر سنبھلنا تو اب سائیں سے نہیں ہوتا لیکن نیند پوری لیتے ہیں کیونکہ سائیں تو سائیں ، سائیں کی نیند بھی سائیں ہے۔ پھر سونے پر سہاگہ یہ کہ سائیں کے ماتحت انتظامی افسران بھی سائیں کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ سندھ سیکریٹریٹ میں تمام انتظامی محکموں کے سیکریٹریز درپیش مسائل کے حل کے لیے اجلاس میں موجود تھے لیکن چیف سیکریٹری کے عین برابر بیٹھے کمشنر کراچی شعیب صدیقی مزے سے سوتے رہے۔ برابر میں بیٹھے چیف سیکریٹری کی تقریر اور افسران کی آوازیں بھی کمشنر کراچی کو بیدار نہ کرسکیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ ہوں یا انتظامی افسران، اہم تقاریب میں ان کا نیند میں چلا جانا کوئی نئی بات نہیں، مگر عوام کی خواہش ہے کہ وہ خوابوں سے باہر نکلیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوسکیں۔

مزید پڑھئے:چائلڈ سٹار سے سپریم کمانڈر تک۔۔۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…