اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر جنرل ریٹائر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کیا کارگل جنگ بھول گیا جہاں تابوت کم پڑ گئے تھے،اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیں گے تو بھارت کا یہی رویہ رہے گا،ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،بھارت کی کمزوریاں جانتے ہیں،بھارت ہم سے کبھی جنگ نہیں جیت سکتا،مودی صاحب کسی غلط فہمی میں نہ رہیں بھارت نے جارحیت کی تو ہمارا جواب اللہ اکبر ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی قیادت کے بیانات پر حکومت کی خاموشی پر افسوس ہے اگر اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیں گے تو بھارت کا یہی رویہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ایک پرامن منصوبہ ہے،بھارت کو کیا تکلیف ہے،بھارت کی جارحیت کا جواب اس جارحیت سے دیں گے،بھارت چین کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے اور ہمیں دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان برما نہیں ہے کیا بھارت کارگل جنگ بھول گیا ہے اور یہ بھول گیا ہے کہ تابوت کم پڑ گئے تھے،بھارت جان لے ہم چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے،ہمارے پاس طاقتور فوج ہے،بھارت کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کرکے پاکستان کو کبھی نہیں ہرا سکتا،ہمیں بھارت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،مودی صاحب کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ہمیں بھارت کو بتانا چاہئے کہ ہم طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں اور ہم بھی وہی کرسکتے ہیں جو بھارت پاکستان میں کر رہا ہے لیکن طاقت کے استعمال سے جنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر جارحیت کی تو ہمارا جواب ہوگا’’اللہ اکبر‘‘۔پرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں بھارت کی کمزوریاں معلوم ہیں ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں