اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپر ماڈل ایان علی کاسینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میںقصہ،رحمن ملک سے رہانہ گیا-سپر ماڈل ایان علی کی باز گشت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ تک پہنچ گئی ،چیئر مین کمیٹی کی جانب سے غیر محسوس انداز میں دفاع کی کوشش ،تحقیقاتی افسر کے قتل پر بھی بولنے نہیں دیا گیا ۔بد ھ کو سینٹ کے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اراکین کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے کیے جانے والے سوالوں کو چیئر مین کمیٹی سینٹر رحمن ملک روکتے رہے ،اراکین کے بار بار سوالات پر ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ ایان علی کا کیس ایف آئی اے کو ریفر نہیں کیا گیا کسٹم ہی تحقیقات کر رہا ہے ، سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ یہ کرنسی سمگلنگ کا کیس ہے منی لانڈرنگ کا نہیں ہے ۔کمیٹی ارکان کی جانب سے کسٹم کے تحقیقاتی افسر کے قتل پر اٹھنے والے سوالوں کا جواب چیئر مین کمیٹی نے ہی دے دیا کہ قتل کی تحقیقات کا ایف آئی اے سے کوئی تعلق نہیں بعد میں بریفنگ لے لینگے