کراچی(نیوزڈیسک)ایگزیکٹ کےدوملازم جعلی ڈگری اسکینڈل میں مشروط طورپروعدہ معاف گواہ بننے کوتیارہوگئے۔ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کےدوملازمین نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں مشروط طوپروعدہ معاف گواہ بننے پررضامندی ظاہرکردی ہے۔وعدہ معاف گواہ بننے پررضامندملازمین میں ذیشان احمداورذیشان انورشامل ہیں،ایف آئی اے کی جانب سے دونوں ملازمین کے گواہ بننے پررضامندی کواہم کامیابی قراردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ملازمین کوگزشتہ روزسینٹرل جیل سے ایف آئی اے کی سب جیل منتقل کیاگیاتھا۔دریں اثناء ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب احمد شیخ کو چیک اپ کے لیے بدھ کو جناح اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے شعیب احمد شیخ کا معائنہ کیا۔ ٹیم میں ماہر نفسیات، نیورولوجسٹ، ماہر امراض سینہ اور شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی شامل تھیں۔ شعیب احمد شیخ نے سانس لینے میں تکلیف لینے اور جبڑے میں درد کی شکایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق شعیب احمد شیخ نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ ان کے کندھے اور گردن میں بھی درد محسوس ہورہا ہے۔ اس موقع پر شعیب احمد شیخ کا چیسٹ ایکسرے اور ای سی جی بھی کیا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب بھیجنے کی ہدایت کی جس پر انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب احمد شیخ گزشتہ روز دوران تفتیش بے ہوش ہوگئے تھے جس بناءپر انہیں بدھ کو جناح اسپتال لایا گیا