پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بارپھر سہ فریقی اتحاد کومذاکرات کی دعو ت دیدی،اپوزیشن جماعتیں جومطالبات سڑکوں اورچوراہوں پر کررہے ہیں وہ آپس میں مل بیٹھ کر حل کئے جاسکتے ہیں،احتجاج اورہڑتال کومسترد کرنے پر صوبے کے غیورعوام کے مشکور ہیں۔مشتاق غنی نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں عام انتخابات میں بری طرح پٹ چکی تھی آج کے ناکام احتجاج نے انکی رہی سہی کسر پوری کردی ہے سہ فریقی اتحاد نے آ ج جو مطالبے چوک میں کھڑے ہوکر کئے ہیں وہ مزاکرات کے ذریعے بھی کر سکتے تھے صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ سہ فریقی اتحاد زیادہ لوگوں کو اکھٹا کرنے میں ناکام ہوا ۔۔۔آج ڈنڈوں کے زور پر دکانداروں سے دکانیں بند کروائی گئی تاہم ہم خیبر پختونخوا کے غیور عوام کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے آج کے احتجاج کو مسترد کر دیا۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہنگامہ آرائی کی نہیں بلکہ کروائی کئی تاکہ انتخابات کو ناکام کیا جاسکے ۔ ہم اب بھی تمام اپوزیشن جماعتوں کواے پی سی میں آنے کی دعوت دیتے ہیں مشتاق غنی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ اسلئے کر رہے ہیں تاکہ یہ ذمہ داری عائد کی جاسکے کہ آخر قصور کس کا ہے اورعوامی نیشنل پارٹی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ اس لئے کررہے ہیں کہ انہیں اقتدار مل جائے۔