اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت کی جانب سے حالیہ بیانات کے بعد اس مسئلہ پر بات کرنا نہایت اہم ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام نے نریندر مودی کو ملک سے غربت کرنے کا مینڈیٹ دیا تھا لیکن انہوں نے اپنے اعمال سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جس مقام پر موجود ہیں اس کے قابل نہیں تھے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ایک بے وقوف شخص ہیں کیونکہ اگروہ سمجھدار ہوتے تو پاکستان کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالتے۔عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا بھارت میں وزیر اعظم بننا بھارتیوں کی بدقسمتی ہے۔اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پر امن طریقے سے مسئلہ کشمیر کا حل نکال لیا جائے تو خطے سے غربت کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے لیکن اگر بھارت کی جانب سے مذاکرات کا عمل بحال کیا جائے تو اس عمل سے خطے کی غربت ختم کی جا سکتی ہے۔