راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نائب وزیر برائے ریاستی سلامتی ڈانگ ہائی ژو نے بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی سیکیورٹی اور پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔ ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے اور اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کےلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری اور دیگر منصوبوں پر چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے گئے تھے