اسلام آباد( نیوزڈیسک)بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے نیپرا تیار لیکن حکومت رکاوٹ بن گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے مارچ ، اپریل اور مئی میں صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا جس پر حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے نیپرا کو نظرثانی کا خط لکھ دیا۔ حکومت نے نیپرا کو درخواست کی ہے کہ مالی سال 2014-15 میں ہونے والی قیمتوں میں کمی پر نظرثانی کی جائے۔ نیپرا نے ٹیرف میں کمی پر نظر ثانی سے معذرت کر لی۔ نیپرا نے اعلامیہ میں واضع کیا کہ قانون کے مطابق فیصلوں پر نظرثانی 15 روز میں ہو سکتی ہے اور یہ مدت گزر چکی ہے۔