جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف دائر اپیل خارج

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحم کی اپیل خارج کی جا چکی ہے انتظامی اختیارات میں عدالت دخل اندازی نہیں کر سکتی کیا عدالت صدر کے اختیارات استعمال کر سکتی ہے ۔ انتظامیہ بہت آگے گئی ہے اور یہ غیر معمولی واقعہ ہے اس سے قبل ایسا نہیں ہوا کہ عدالتی فیصلہ کے بعد انتظامیہ نے ایسا کیا ہو ہم انتظامیہ کی جانب نہیں جا رہے ۔ عدالتی فیصلے آ چکا ہے ہم کچھ نہیںکر سکتے عمر کے معاملے کو میڈیا نے متنازعہ بنایا اور پھر بظاہر وزارت داخلہ نے عمر کے تعین کا فیصلہ کیا ۔ انتظامیہ مجرم کی عمر کا تعین کیسے کر سکتی ہے جبکہ اب معافی کی درخواست بھی خارج کر چکی ہے ۔ یہ ریمارکس چیف جسٹس ناصر الملک نے بدھ کے روز دی ہے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ اس دوران مجرم کے وکیل ڈاکٹر طارق حسن نے عدالت کو بتایا کہ مجرم کو تاحال پھانسی کی سزا نہیں دی گئی ہے تین باتیں واضح ہیں کسی عدالتی فیصلے کی بات نہیں کرتا ۔ میرا اس ملک کے عدالتی نظام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے میں تو اپنے بنیادی حقوق کا تحفظ چاہتا ہوں ۔ سزا یافتہ ہونے کے باوجود بھی میرے موکل کے حقوق ہیں گزشتہ 10 سالوں سے جیل میں ہوں آرٹیکل 45 کے تحت اور عالمی قوانین کے تحت بھی ان کا حق بنتا ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم پاکستانی قانون کے تحت ہی کوئی حکم جاری کر سکتے ہیں آپ کا مقدمہ یہ ہے کہ معافی آپ کا حق ہے ۔ اس پر وکیل نے کہا کہ نہیں میں یہ کہہ رہا ہوں میری عمر کا مسئلہ ہے سیکشن 12 عدالت کے سامنے نہیں آیا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے خود ہی کہا ہے کہ آپ عدالتی فیصلوں پر نہیں جائیں گے جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ آرٹیکل 45 کے تحت کیا صدر کو مجرم کے تعین کا کوئی اختیار بھی ہے یہ معاملہ ختم ہو جاتا ہے

مزید پڑھیے:بھارت میں دلہن سے ہاتھ ہوگیا۔۔۔۔کیسے؟

اس کی عمر کا معاملہ مجرم نے خود نہیں اٹھایا ۔ نظرثانی میں یہ معاملہ پہلی بار اٹھایا گیا عدالتی معاملہ ختم ہو جاتا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ اب انتظامیہ مجرم کی عمر کا دوبارہ تعین کیسے کر سکتی ہے اس کی معافی کی درخواست بھی خارج ہو چکی ہے جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آرٹیکل 45 کے تحت اب انتطامیہ یہ معاملہ نہیں اٹھا سکتی ۔ یہ دوسرا نظرثانی کا کیا ہو گا بعدازاں عدالت نے مجرم کی درخواست خارج کر دی ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…