اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی نے برماکے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداواررانا تنویر نے برماکے مسلمانوں پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم کیخلاف قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہاگیاکہ یہ ایوان روہنگیامسلمانوں پر تشدد اور نسل کشی کی سخت مذمت کرتاہے اور اقوام متحدہ ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ مسلمانوں کے حقو ق کی پامالی کا نوٹس لیں اور ا±نہیں جینے کاحق دیاجائے۔
مزید پڑھیے:نیپال میں ‘پاکستان’ کی پیدائش