اسلام آباد(نیوزڈیسک) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگردی کیلئے بارودی مواد کی پشاور سے اسلام آباد منتقلی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ ملزموں کوحراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق پشاور سے آنیوالی گاڑی کی تلاشی کے دوران دس ڈیٹونیٹر، دھماکہ خیز مواد اور تاریں برآمد کرلی گئیں اور گاڑی میں سوارملزموں کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔پولیس نے کہاہے کہ برآمد کیاگیا بارودی مواد ممکنہ طورپر دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوناتھا، دھماکوں میں استعمال ہونیوالا سامان مکمل ہے جسے جوڑ کر کہیں بھی نصب کیا جاسکتاتھا۔سکیورٹی ادارے اسے بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیے:خاتون نے بچوں کو روٹی کھلانے کیلئے اپنے سرکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔