اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کیخلاف جارحیت کی تو وہ آسام تک تباہ ہوجائے گا ۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا زندہ رہنا بھارت کی زندگی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو وہ تباہ ہوجائے گا اور اس کی زمین بنجر ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی دھماکے کرنے کا موقع دیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی انقلابی بجٹ پیش نہیں کیا یہ بھی روایتی بجٹ ہے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے ایوان میں وقت ضائع کیاجارہا ہے اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا ۔
مزید پڑھیے:تنہائی کا شکار عورتیں فیس بک پر زیادہ پوسٹنگ کرتی ہیں: تحقیق میں انکشاف