ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

یوتھ لون سکیم کی سابق چیئرپرسن مریم نواز کے دئیے گئے استعفے کو جعلی قرار دینے کےلئے دائر درخواست پر عائد اعتراض ختم

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے یوتھ لون سکیم کی سابق چئیرپرسن مریم نواز کے دئیے گئے استعفی کو جعلی قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کے حکم پر مریم نواز کو یوتھ لون سکیم کی چئیر پرسن تعینات کیا گیا مگر اس حوالے سے مریم صفدر کی بجائے نوٹیفیکیشن مریم نوازکے نام پر جاری کیا گیا،انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا میں نواز شریف اور مریم نواز کے ناموں والے کروڑوں روپے کے اشتہارات شائع کئے گئے مگر عدالتی حکم پرمریم نواز کی بجائے مریم صفدر کی جانب سے دستخط شدہ استعفی عدالت میں بھجوا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے نام سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے برعکس استعفی میں مریم صفدر کے دستخط کئے گئے ہیں،مریم صفدر نے عدالت میں جعلی استعفی کی کاپی فراہم کر کے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لہذا مریم نواز کے استعفی کو جعلی قرار دیا جائے اور اس کیس کی حساسیت کے پیش نظر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کیا جائے۔جس پر عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔

مزید پڑھیے:امر یکہ میں بچوں کے پیدائش کا اکثر وقت صبح8بجے

 



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…