کراچی (نیوزڈیسک) گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز کی جانب سے ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی۔ چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم جماعت کے دو کارندے مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے تاہم ہلاک دہشتگردوں کی شناخت تاحل نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب فیڈرل بی اریریا میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ شاہ فیصل میں پولیس آپریشن کے دوران اسی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔