اسلام آباد (نیوزڈیسک) خوبروماڈل ایان علی برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اوران پرظلم کے خاتمے کے لیے خصوصی نوافل اداکریں گی اور3 نفلی روزے بھی رکھیں گی۔جیل حکام کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ ایان علی نے جیل حکام سے ملاقات کرکے اس خواہش کا اظہارکیا کہ وہ برمی مسلمانوں پرسے ظلم کے خاتمے کے لیے صدقہ وخیرات کرنا چاہتی ہیں۔اس کی اجازت دی جائے۔علاوہ ازیں وہ 3 نفلی روزے اورخصوصی نوافل بھی ادا کرینگی جس میں برمی مسلمانوں کے لیے دعاکریں گی کہ اللہ تعالی ان پرظلم ڈھانے والوں کوکیفرکردار تک پہنچائے اورمسلمانوں پر ظلم و ستم کاخاتمہ ہو۔